• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کا دورہ عمان، وزیر محنت سے ملاقات


حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری 3 روزہ دورے پر عمان پہنچ گئے۔

زلفی بخاری نے اپنے دورہ عمان کے دوران وزیر محنت مہد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری اور مہد بن سعید کی ملاقات میں پاکستانی لیبر سے متعلق امور اور عمان کے 2040 ویژن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر محنت عمان اور زلفی بخاری کی ملاقات میں پاکستانی لیبر کی مدد کےلیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید