وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر ہی آئندہ حکومت کا انحصار ہے۔
ملاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو مدنظر رکھ کر بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز پارٹی کی اصل طاقت ہیں، ان کے بغیر عمران خان اور میں کچھ نہیں، بلدیاتی الیکشن کا فیز ٹو ہر حال میں جیتنا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ اور مشاورت سےدیں گے، لوکل باڈیز الیکشن پر ہی آئندہ حکومت کا انحصار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ عالمی وباء ہے، دیگر ممالک میں ہم سے کئی گنا زیادہ مہنگائی ہے۔