• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ کی کارروائی، چوری شدہ ادویہ برآمد، 10 افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے اشتراک سے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارےاور کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ڈریپ کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ڈریپ حکام نے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔چھاپوں کے دوران جعلی ادویات کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی۔ سستی ادویات اور جعلی پوڈر مہنگی کمپنیوں کی بوتلوں میں بھرے جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی 7 دکانیں سیل کردی گئیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے جبکہ 10افرادکو گرفتاربھی کرلیاگیاہے۔چھاپوں کے دوران سرکاری اسپتالوں اور اداروں سے چوری شدہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ مشتبہ ادویہ گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کے علاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید