• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شکریہ ثانیہ مرزا‘: بھارتی عوام کا ٹینس کوئین کو خراجِ تحسین

بھارتی عوام کا ٹینس کوئین کو خراجِ تحسین، فوٹو ٹوئٹر
بھارتی عوام کا ٹینس کوئین کو خراجِ تحسین، فوٹو ٹوئٹر

بھارت کی پہلی خاتون ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا کے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کی عوام نے اُنہیں شاندار کیریئر سے ملک کانام روشن کرنےپر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

اُنہوں نے اپنے 20سالہ ٹینس کیریئر میں مختلف ٹینس کے مقابلوں میں ٹوٹل 14 میڈل جیتے، جن میں 6 گولڈ میڈلز، 4 سلورمیڈلز اور 4 ہی برونز میڈلز شامل ہیں۔

یہی نہیں ثانیہ مرزا سنگلز اور ڈبلز دونوں زمروں میں عالمی نمبر ون رہنے کا اور 6 گرینڈ سلیمز ٹائٹلز جیتنےکا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

ثانیہ مرزا کے ٹینس کے اس شاندار کیریئر کی وجہ سے بھارتی عوام کو اُن پر فخر ہے۔

یہاں ایک نظر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

مداحوں نے ثانیہ مرزا کا اپنے ٹینس کیرئیر میں شاندار کارکردگی اور کامیابیوں سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔



























































خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےگزشتہ روز آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید