• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان 50 فیصد شیئرز پر اتفاق


ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاملے پر سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا، پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان معاہدہ فروری میں طے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیتھیان کمپنی سے معاہدہ ہونے پر پاکستان پر 5.97 ارب ڈالر جرمانہ کی تلوار ہٹ جائے گی، ٹیتھیان کمپنی نے حکومت سے سرمایہ کاری پر قانونی تحفظ مانگ لیا۔

کمپنی کا موقف ہے کہ ماضی کی قانونی چارہ جوئی میں جو ہوا ویسا حادثہ دوبارہ نہیں چاہتے۔

پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات عدالت کے باہر تصفیہ کے لیے ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے تصفیے کے لیے بین الاقوامی مرکز نے پاکستان  پر جرمانہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید