• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی فضل کی فلم ’’قندھار‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (آئی این پی)بولی وڈ میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے اور ترقی کی کئی منازل طے کرنے والے بھارت کے مسلمان اداکار علی فضل ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔علی فضل گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ہولی وڈ فلم قندھار کی عکسبندی میں مصروف تھے جہاں سے فارغ ہوکر وہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ پہنچے۔اداکار نے انسٹاگرام پر حرم شریف اور مدینہ کی کچھ جھلکیاں ایک خوبصورت ویڈیو کے طور پر شیئر کیں جس میں علی فضل ماسک پہنے احرام میں ملبوس دکھائی دیے۔علی نے پوسٹ پر طویل کیپشن بھی لکھا کہ پہلے مدینہ اور پھر مکہ آنا میری شوٹ ختم کرنے کا کتنا خوبصورت طریقہ ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔اداکار نے اپنا یہ دورہ مرحوم نانا اور والدہ کے نام کیا اور کہا کہ ان کے جانے کا دکھ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، یہ ایسا زخم ہے جس کا کوئی مرہم نہیں لیکن میں نے ان کے لیے دعا کی اور ناصرف ان کے لیے بلکہ اپنے آس پاس موجود ہر شخص کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔علی فضل کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی، وہیں کچھ صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ اداکاری اسلام میں حرام ہے۔واضح رہے کہ اداکار علی فضل نے 2009 میں بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم ʼ3Idiotsʼ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد ان کی ویب سیریز مرزا پور کافی مقبول ہوئی۔ 2015 میں علی فضل نے ہولی وڈ فلم ʼFurious 7ʼ میں گیسٹ اپیئرنس دی اور اب اداکار دو مزید ہولی وڈ فلموں ʼDeath On The Nileʼ اور ʼKandaharʼ میں دکھائی دیں گے۔

دل لگی سے مزید