• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں حصول مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال بند ہونا چاہئے، انوشے اشرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل، اداکارہ اور وی جے انوشے اشرف نے دنیا کے موجودہ حکمران پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معیار تعلیم پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہب کو ہر کوئی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتا ہے جو کہ اب بند ہوجانا چاہیئے۔انوشے اشرف نے کہا ہے کہ مذہب سے ہٹ کر حکمرانوں کو بہتر تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مذہب کے نام پر پاکستان میں جینز پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بھارت میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم سب ایک آزاد انسان کے طور پر پیدا ہوئے تھے لیکن اب لگتا ہے کہ ہم اپنے لئے کچھ سوچ نہیں سکتے ہیںاور نا ہی کچھ پسند کرسکتے ہیں۔

دل لگی سے مزید