• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں بتانا چاہتا دہشتگرد کہاں رکے، کہاں کھانا کھایا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتانا چاہتا کہ دہشت گرد کہاں رکے اور انہوں نے کہاں کھانا کھایا۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خون دینا اور خبر دینا 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کل لاہور میں 1 واقعہ ہوا، 18 تاریخ کو اسلام آباد میں کانسٹیبل شہید ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 18 جنوری کو کانسٹیبل کی شہادت کے واقعے کی ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کی۔

انہوں نے  بتایا کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کے پاس سے 6 فون نکلے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغان سرحد پر 2680 کلو میٹر پر فینسنگ ہو چکی ہے، 21 کلو میٹر باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران بارڈر پر 200 کلو میٹر کی فینسنگ ہونا باقی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا احترام ہمارے دل میں ہمیشہ رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید