کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر سے چلنے والی تیزہواؤں کی رفتار کا ڈیٹا سامنے آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے تیز رفتار ہوائیں مسرو بیس پر چلیں، جن کی رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 3 بج کر 20 منٹ پر ہواؤں کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس کے بعد سب سے زیادہ تیز ہوائیں پی اے ایف فیصل پر چلیں، جن کی رفتار 63 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف فیصل پر 3 بج کر 15 منٹ پر ہواؤں کی رفتار 47 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
تیز ہواؤں کے باعث حادثات میں 5 افراد ہلاک
کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوئے لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ، اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے 4 افرادجاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا، مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا حصہ گرنے سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی میں بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، مغربی سمت سے 45 سے54 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کبھی ہواؤں کی رفتار 63 کلو میٹر بھی ہورہی ہے، رات گئے تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔