کافی، دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول مشروبات میں سے ایک ہے۔ آپ نے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ ’میرا دن کافی کے کپ کے بغیر شروع نہیں ہوتا‘، اکثر لوگوں کی تو آنکھیں ہی اُس وقت کُھلتی ہیں کہ جب کافی کا ایک گھونٹ اُن کے پیٹ میں جائے، بہت سے لوگ جاگنے کے فوراً بعد کافی پیتے ہیں، یہاں تک کہ جب خالی پیٹ ہوں۔
یہاں ماہرین آپ کو بتا رہے ہیں کہ خالی پیٹ کافی پینے سے ہمارے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خالی پیٹ کافی پینے کے نقصانات:
کافی کا ایک کپ بڑھتے ہوئے پیٹ کو سکون نہیں دے گا، تاہم، یہ اسے بیمار کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ کافی میں صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہوتے ہیں لیکن خالی پیٹ کافی پینے سے درج ذیل نقصانات ہو سکتے ہیں۔
ہاضمے کی تکلیفیں جیسے گیس، ایسڈ ریفلکس، متلی اور بدہضمی۔
یہ حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے انہیں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ خالی پیٹ کافی نہ پیئیں۔
معدے میں خوراک کی عدم موجودگی کی وجہ سے کافی پینے سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے۔
ہر صبح ناشتہ کرنا مشکل کام نہیں ہے لہٰذا کافی پینے سے پہلے لازمی کچھ کھالیں یا پھر اپنے ناشتے کے ساتھ ہی کافی کا کپ پی لیں لیکن خالی پیٹ بالکل نہیں۔
کافی پینے کا طریقہ:
یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ محفوظ طریقے سے کافی پی سکتے ہیں۔
اپنی کافی میں ضرورت سے زیادہ چینی شامل کرنے سے گریز کریں۔
پانی کو اپنے دن کا پہلا مشروب بنائیں اور یہاں تک کہ آپ خالی پیٹ بھی پانی پی سکتے ہیں۔
شام کے وقت کافی پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ رات کو آپ کی نیند میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
ہر صبح اپنی کافی پینے سے پہلے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کھائیں۔