• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکارہ کی چھٹے شوہر سے بھی طلاق ہوگئی

ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے شادی کے محض 13 ماہ بعد چھٹے شوہر سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور ان کے چھٹے شوہر  ڈین ہے ہرسٹ میں ایک یہ بات مشترکہ تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

 چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

پامیلا کے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی اس وقت تصدیق ہوگئی جب انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی ٹوٹنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی بائیوگرافیکل ڈرامہ سیریز ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

 یہ سیریز پامیلا اینڈرسن اور ان کے راک اسٹار شوہر ٹومی لی کے تعلق، شادی اور طلاق کی کہانی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن نے سال 2020 میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید