• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ماڈل نے تیسرے شوہر سے بھی طلاق لے لی

معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس نے تیسرے شوہر کیران ہیلر سے بھی باضابطہ طور پر طلاق لے لی، اب وہ قریبی دوست اور ساتویں منگیتر کارل ووڈز سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پرائس اور  کیران ہیلر گزشتہ تین سال قبل ایک دوسرے سے الگ ہونے کے بعد دونوں معاملات کو حتمی شکل دیتے رہے ہیں اور اب بالآخر  وہ دونوں طلاق یافتہ ہو چکے ہیں۔

کیٹی پرائس اس سے قبل پیٹر آندرے سے 2005ء سے 2009ء تک ، ایلیکس ریڈ 2010ء سے 2012ء تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہیں۔

انہوں نے کیران ہیلر سے 2012ء میں شادی کے 9 برس گزر جانے کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

رواں برس ماہِ اپریل میں سابق گلیمر ماڈل اور 5 بچوں کی والدہ کیٹی پرائس نے اس خوشخبری کا اعلان کیا تھا کہ انہوں نے قریبی دوست اور سابقہ محبت کارل ووڈز کے پرپوزل پر ہاں کہہ دی ہے۔

برطانوی ماڈل کیٹی پرائس نے بتایا تھا کہ ’ہم اس بارے میں بہت دیر سے سوچ رہے تھے، لہٰذا وہ جانتی تھیں کہ کارل انہیں پرپوز کرنے والے ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کب، یہ اُن کے لیے حیرت انگیز تھا، کارل نے اس بارے میں اُن کے والدین کی بھی اجازت مانگی۔‘

تازہ ترین