• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض نہ دینے پر تاجر نے بینک کو ہی آگ لگادی

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک تاجر نے قرض دینے سے انکار کرنے پر بینک برانچ کو ہی آگ لگادی، جس پر اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اس نے اپنے چہرہ چھپاکر اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر  رات گئے تقریباً دو بجے کے قریب شیشے کی کھڑکیاں توڑ کر بینک کے اندر پٹرول پھینکا اور آگ لگادی۔

کرناٹک کے ہاویری ڈسٹرکٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 33 سالہ ملزم کو اسے ہفتے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گجرات سے ویونگ مشینیں خرید کر انھیں ضلع ہاویری میں فروخت کرتا تھا اور اس نے کافی خواتین سے رقوم لے رکھی تھیں لیکن مشینوں کی خریداری سے قبل اس نے رقم خرچ کردی۔

جب خواتین نے مطالبہ کیا کہ یا تو وہ انھیں مشین دے یا پھر رقم واپس کرے، جس پر اس نے دو لاکھ روپے کے قرض کے لیے بینک سے رابطہ کیا۔

بینک منیجر نے اس سے جب مطلوبہ دستاویزات طلب کیں تو وہ نہ دے سکا جس پر اس کی درخواست مسترد ہوگئی، جس کے بعد اس نے یہ اقدام اٹھایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید