• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے’سجن دس ناں‘ کی آڈیو مقبول

عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے’سجن دس ناں‘ کی آڈیو مقبول
عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے’سجن دس ناں‘ کی آڈیو مقبول 

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا آڈیو گانا ’سجن دس ناں‘ صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔

 کوک اسٹوڈیو کی جانب سے عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کی آواز میں نئے گانے ’سجن دس ناں‘ کو آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائی پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنی پروفائل پر بھی ریلیز کیا ہے۔

ساؤنڈ کلاؤڈ پر اب تک اس گانے کو 1 ہزار 5 سو سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔

یاد رہےکہ ابھی کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس گانے کی آفیشل ویڈیو ریلیز نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس گانے کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور اُنہیں اس گانے کی ویڈیو کے ریلیز ہونے کا بھی انتظار ہے۔

جبکہ کچھ مداحوں نے تو اس ہفتے کو عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے یادگار ہفتہ قرار دے دیا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید