• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی میں فوجی کیمپ پر حملے میں فرانسیسی فوجی افسر ہلاک

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فرانسیسی صدارتی محل، الیسی پیلس کے مطابق افریقی ملک مالی میں فوجی کیمپ پر مارٹر گولے کے حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی صدر میکروں نے مالی کے شمالی شہر گاؤ میں ہفتے کو ہونے والے حملے میں بریگیڈیئر الیگزینڈر مارٹن کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے فرانس کا عزم مزید پختہ ہوا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف اتحادیوں کے ساتھ ملکر یہ جنگ جاری رہے گی۔  

مالی میں دہشت گردی کے خلاف 2013 سے جاری آپریشن میں اب تک 53 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

اِدھر دوسری جانب منگل کو پڑوسی ملک برکینا فاسو میں چار فرانسیسی فوجی ایک آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید