بم دھماکوں کا مداوا نہ کرونا کا علاج
چارہ سازی کا، مسیحائی کا رونا کیا روئیں
گرچہ مہنگائی کی شدّت سے ہے جینا دوبھر
جان خطرے میں ہے، مہنگائی کا رونا کیا روئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔
کامن ویلتھ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ماموں کی محبت میں اندھی خاتون نے اپنی شادی کے صرف 45 دن بعد اپنے شوہر کے قتل کی سازش کی، پولیس نے بیوی گونجا سنگھ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، جس نے سازش کا اعتراف کر لیا ہے۔
محکمہ ایکسائز میں درخواستوں کا رش لگ گیا، جہاں شہریوں نے سست روی اختیار کی وہاں بے پناہ دباؤ کے باعث نئی نمبر پلیٹ کا اجرا بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
روس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ منسوخ کر دی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔
کوٹری کے صنعتی زون کے فضلہ ملے پانی کے کے بی فیڈر میں اخراج کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی حکومت نے عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔
ترکیہ کی زینب سونمیز، ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ وہ ومبلڈن ویمن سنگلز کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ترک خاتون ہیں۔
کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے افسران کو اس وقت تیزی سے موقع پر پہنچنا پڑا جب سانتا باربرا میں 300 سے زائد بھیڑیں اپنے کھیت سے باہر نکل گئیں۔
غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ نے تنبیہی بیان میں کہا کہ فلسطینی، امریکی امدادی ادارہ غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون سے باز رہیں۔
فیصل اسماعیل کا تعلق سوات کے دور افتادہ گاؤں اوڈیگرام سے تھا وہ دو بیٹوں کے باپ تھے، پرنسپل کے گھر آنکھ کھولی، تعلیم و تربیت کا دامن زندگی بھر تھامے رکھا۔