صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی کے علاقے بام خیل میں دوخواتین کے مابین موبائل فون پر تکرارکے بعدایک خاتون کے شوہر نے فائرنگ کرکے بوڑھی خاتون کوقتل کردیا جبکہ دوسری خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔مجروحہ زوجہ فواد خان نے صوابی تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ زوجہ امیرالرحمٰن اورزوجہ سرتاج کے مابین موبائل پر خریدوفروحت پر تکرار ہوئی تھی جس پرمبینہ طورپر سرتاج نے طیش میں آکرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں زوجہ امیرالرحمٰن موقع پر جاں بحق جبکہ زوجہ فوادخان شدیدزخمی ہوگئی ۔دریں اثناء پیہورنہر ٹوپی بائی پاس میں نہانے کے دوران ایک افغان مہاجر مسافر کا نوجوان بیٹاڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔