• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے لیے ٹیمیں آج سے کراچی میں پریکٹس کررہی ہیں۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کچھ دیر میں پریکٹس کریں گے جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا شام ساڑھے 7 بجے پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کریں گی۔

پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائزز کو 20 جنوری کے بعد جوائن کرنے والے کھلاڑی آئسولیشن مکمل کریں گے ، تین روزہ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری کو کراچی سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید