• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تسلیم کر لیا کہ ان کا ون ڈے اسکواڈ متوازن نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کے بغیر ہمارے ون ڈے اسکواڈ میں توازن کا فقدان تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بلے باز بالترتیب 6 اور 7 نمبر پر اپنی آل راؤنڈر صلاحیتوں کو انجام دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بھی دو، ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید