• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے توہین مذہب کے ملزم کو 10 سال بعد بری کردیا


لاہور میں توہین مذہب کے ملزم عاصم اسلم کو 10 سال بعد بری کردیا گیا، عاصم کے خلاف مقدمہ اس کے بھائی نے درج کروایا تھا۔

عاصم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں یہ اعتراف بھی کیا  گیا تھا کہ عاصم کا ذہنی توازن اکثر خراب ہوجاتا ہے۔

عاصم کو 2011 میں سیشن کورٹ سے اقبالِ جرم پر سزا ہوئی تھی۔

 لاہور ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل پر 2021 میں کیس دوبارہ سیشن عدالت کو بھیج دیا تھا۔

 سیشن کورٹ نے اب اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کے وقت ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی، عاصم 2009 میں ذہنی امراض کے علاج کیلئے اسپتال میں رہ چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید