• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق لبنانی وزیراعظم نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

لبنان کے سابق وزیراعظم سعدالحریری نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

بیروت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مئی میں ہونے والے انتخابات میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

سعد الحریری نے کہا کہ فیوچر پارٹی بھی مئی میں ہونے والےعام انتخابات میں حصہ نہ لے۔ 

سعد الحریری لبنان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں۔ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے میں ناکامی پر الحریری جولائی 2021 میں وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید