قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔
ویڈیو پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ والدین کی دعاؤں سے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا، یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا، جس کی زیادہ خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خالف میچ جیتنا یادگار لمحہ تھا، بڑے مقابلے میں مین آف دی میچ بننا اعزاز تھا۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی تھی کہ رضوان بھی اس کیٹیگری میں شامل تھا، محمد رضوان نے گزشتہ برس بہت محنت کی۔