• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ایوارڈز ملنے پر راشد خان کی پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ افغان کرکٹر راشد خان نے آئی سی سی ایوارڈز ملنے پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایوارڈ جیتنے پر بہت مبارک ہو۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے راشد خان لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید