• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

عمران خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی
عمران خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پرعمران خان 6 ملین فالوورز حاصل کرنے والے ملک کے واحد سیاستدان ہیں۔

ان کے علاوہ ابھی تک ملک کا کوئی بھی سیاستدان انسٹاگرام پر فالوورز کی اتنی بڑی تعداد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

وزیراعظم صاحب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک 12 ہزار سے زائد انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

عمران خان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عوام کو اپنے سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید