• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری کی تصویر کے چرچے

فوٹو، آصفہ بھٹو ٹوئٹر
فوٹو، آصفہ بھٹو ٹوئٹر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر بہن بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

آصفہ بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ تصویر گزشتہ برس بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی۔

آصفہ بھٹو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بہن کے لیے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اس اہم دن اُن سے دور ہونے پر افسوس بھی کیا۔

آصفہ بھٹو نے لکھا کہ ’دنیا کی بہترین بہن اور میرے پسندیدہ بچے کی ماں کے لیے نیک خواہشات، آپ کے ساتھ رہنا یاد آتا ہے اس لیے اس موقع پر دور سے ہی محبت کا اظہار کررہی ہوں۔‘

آصفہ بھٹو کے اس ٹوئٹ کو بلاول بھٹو زرداری نے بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر 2021 کو بیٹے ’میر حاکم محمود‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید