• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید آفریدی نے فاطمہ ثناء کو تحفہ کیوں دیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر حوصلہ افزائی کے طور پر تحفہ دیا ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے بھیجے گئے تحفے پر فاطمہ ثنا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے آنے والے تحفے نے مجھے حیران کر دیا ہے اور میں اس پیارے انداز کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اب تک جو پیار اور تعریف ملی ہے وہ میرے لیے مستقبل میں اور بھی بہتر کام کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا تھاکہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید