• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان واپس آنے کی فرمائش پر جمائما کا جواب

جمائما نے پاکستانی آنے کی فرمائش پر جواب دے دیا
جمائما نے پاکستانی آنے کی فرمائش پر جواب دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی صارف کے پاکستان آنے کی فرمائش پر جواب دے دیا۔

جمائما نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر  آن لائن گیم ’ورڈلی‘ کا ٹوئٹ کیا، جس پر ایک پاکستانی صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں۔

پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک اور صارف نے کہا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا ہوگا، کہ ان کی گیم پوسٹ پر ایسا  کمنٹ آسکتا ہے۔

دونوں صارفین کے تبصروں کا اسکرین شاٹ جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے۔

اسی ٹوئٹ پر جمائما نے لال دل ایموجی کے ساتھ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔

خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔

جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید