• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی نے T20 ورلڈ کپ نہیں جیتا تو وہ بُرا کھلاڑی ہے؟ روی شاستری کا سوال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری ایک بار پھر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ ’کپتانی چھوڑنا ویرات کوہلی کی پسند ہے، آپ کو ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ماضی میں بھی بہت سے بڑے کھلاڑیوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی جب انہیں لگا کہ وہ اپنی بلے بازی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔‘

کوہلی کو بطور کپتان کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر تنقید کا نشانہ بنانے پر روی شاستری نے وضاحت کی کہ ماضی میں بہت سے بڑے کھلاڑی بھی ورلڈ کپ نہیں جیتے ہیں اور انہوں نے مثالیں بھی پیش کیں۔‘

روی شاستری نے کہا کہ ’کئی بڑے کھلاڑیوں نے بطورِ کپتان ورلڈ کپ نہیں جیتا جن میں سورو گنگولی، راہول ڈریوڈ، انل کمبلے شامل ہیں تو کیا ہم ان کو اور ویرات کوہلی کو بُرا کھلاڑی قرار دے دیں؟‘

اُنہوں نے کوہلی اور بی سی سی آئی کے درمیان جاری تنازعات کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ان کے درمیان کیا ہوا، میں ان کی گفتگو کا حصہ نہیں تھا۔‘

شاستری نے مزید کہا کہ ’میں تب تک تبصرہ نہیں کرسکتا جب تک میں دونوں فریقین سے بات نہ کروں، بہتر ہے کہ اپنا منہ بند رکھیں اگر آپ کے پاس معلومات کم ہیں، جب آپ کو مناسب معلومات ملیں تو بولیں۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید