وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کاکہناہےکہ کچھ آف شور کمپنیاں ہیں اورکچھ ’سیاسی شور‘ کمپنیاں ،’سیاسی شور‘ کمپنیوں نے زیادہ شور مچا رکھا ہے۔ وزیر اعظم کا نام توآف شور کمپنیوں میں نہیں لیکن جو زیادہ شور مچا رہے ہیں، ان کے نام اس فہرست میں شامل ہیں ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال لاہور میں ایک تقریب سےخطاب اورمیڈیا سے گفتگوکررہےتھے۔انہوں نےکہاکہ آف شور کمپنیوں کےمسئلے پر کمیشن تشکیل دیا جارہا ہے ۔حکومت نے کمیٹی میں اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی، کمیٹی کب رپورٹ دے گی، یہ کمیٹی والے ہی بتائیں گے۔
احسن اقبال کاکہناتھاکہ ٹی او آرز آئین اور قانون کے تحت بنائے جانے چاہئیں، کسی کے سیاسی ایجنڈے کی عکاسی نہیں ہونی چاہیے، ٹی او آرز وزیر اعظم کو فوکس کرکے بنائے گئے تو عدلیہ سمیت کسی کو قبول نہیں ہوں گے۔
احسن اقبال نےمزید کہا کہ ٹی اوآرز بننے کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلیے سپریم کورٹ سے کہا جائے گا۔