• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل7 آفیشیل سانگ، عاطف اسلم نے اسٹائلنگ کا کریڈٹ اہلیہ کو دیدیا

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک میں اپنی اسٹائلنگ کا کریڈٹ اپنی اہلیہ سارہ کو دیا ہے۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ کے دوران کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہʼ جیت سے بھی آگے دیکھʼ۔انہوں نے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کو پسند کرنے کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہʼاْنہیں اپنی بیوی کی کلاس کا اندازہ اسی وقت ہوگیا تھا جب اْنہوں نے شادی کرنے کیلئے گلوکار کا انتخاب کیا تھاʼ۔

دل لگی سے مزید