• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں حصہ ڈال رہے ہیں، پی سی بی چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان کی آزادی کی75ویں منائی جاری ہےاورپی سی بی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں اپنا کردار ادا کرتی ہوئی پاکستان سپرلیگ کرارہی ہے۔ پاکستان کو اس سال آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا ہے۔ پی ایس ایل کے آغاز کے موقع پر رمیز راجا نے کہا کہ ساتواں ایڈیشن بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے اس سال آئی سی سی ایوارڈز جیتے اور پی ایس ایل میں اپنی اپنی ٹیموں کی کپتانی کررہے ہیں۔