• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان برطانیہ میں ’چائے اڈہ‘ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ایک نوجوان پاکستانی کاروباری شخص برطانیہ میں ایک ’’چائے اڈا‘‘ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص بن گیا ہے جو ادائیگی کے لئے مختلف کرنسیاں قبول کرتا ہے۔ 26سالہ طیب شفیق نے شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ویسٹ فیلڈ کے باہر چائے اڈہ کافی شاپ قائم کی ہے، جہاں مختلف قسم کی پاکستانی اور ایشیائی چائے، پراٹھے، بریانی، کباب اور رول فروخت کئے جاتے ہیں۔

 لاہوری ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس سٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈہ فوری طور پر مقبول ہو گیا ہے، کیونکہ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جوکہ عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ شفیق وہی شخص ہے جو برطانیہ میں اس وقت اخبارات کی سرخیوں میں آیا جب اس نے مشہور سرخ فون باکس کا استعمال کرتے ہوئے لندن میں بریانی کیفے کھولا۔ ا

سے مقامی کونسل اور انگلش ہیریٹیج کی جانب سےریگولیٹری مسائل کی وجہ سے ٹیک ا وے سروس جاری رکھنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فون باکس کا کاروبار بیچنا پڑا۔

 شفیق نے اب ایک اور منفرد اقدام کیا ہے جوکہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔ 

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شفیق نے کہا کہ وہ اپنے کیفے کے کھلنے کے ایک ہفتے کے اندر کسٹمرز کی جانب سےملنے والے ردعمل سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

 دکان کی چھت کو پاکستانی ٹرک آرٹ چھتریوں سے سجایا گیا ہے جبکہ کرسیاں اور میزیں لاہور سے لائی گئی ہیں اور ہر میز پر صارفین کے لئے لوڈو گیمز ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید