• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، گرفتار بھارتیوں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فرد جرم عائد

بھو بیشنور (جنگ نیوز ) بھارت نے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے کینیڈا میں قتل پر گرفتاریوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔ بھارت کے وزیر خارجہ جے مشنکر نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ بھارتی حکومت نے کینیڈا پولیس نے تین بھارتیوں کی گرفتاری تفصیلات شیئرکرنےکےلیے کہا ہے، گرفتار بھارتیوں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے آیا ان کا بھارتی حکومت سے تعلق تھا ۔ جے شنکر نے کہا انہوں نے گرفتاریوں کی خبر دیکھی ہے ۔اور ان کا بظاہر تعلق جرائم پیشہ گروہ سے لگتا ہے ۔ مذکورہ بھارتیوں کی گرفتاری کینیڈا کے شہر ایڈ منٹن البرٹا سے عمل میں آئیں ۔ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ جون میں وینکوورکے نواح سرے میں واقع ایک گردوارمیں قتل کیا گیا تھا ۔ جس پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹر وڈیو نے کہا تھا کہ قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کی معتبر اطلاعات ہیں ۔ 

دنیا بھر سے سے مزید