• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے غزہ میں خدمات سرانجام دینے والے برطانوی فلسطینی سرجن کو داخلے سے روک دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ کےاسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے معروف فلسطینی نژاد برطانوی سرجن کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل اور حماس جنگ کے بارے میں فرانسیسی سینیٹ کے اجلاس میں بات کرنے کے لئے فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا ،فرانسیسی حکام نے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔انہیں سینیٹ میں تقریر کرنے کے لیے مدعو کرنے والی فرانس کی سینیٹر ریمنڈ پونسیٹ مونگے کے مطابق،ڈاکٹر غسان ابو سیتا کو چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کے ہولڈنگ زون میں رکھا تھااورانہیں ملک سےبے دخل کر دیا جائے گا۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ ان بے عزتی ہے۔ڈاکٹر غسان ابو سیتا نے سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کیا کہ جرمنی کی جانب سے یورپ میں داخلے پر ایک سال کی پابندی کی وجہ سے انہیں فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید