• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر کا فوری اندراج ،وفاقی پولیس کیلئے ایس او پیز وضع

اسلام آباد( ایوب نا صر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی آر کے فوری اندراج کے لیے وفاقی دارالحکومت پولیس کے لیے ایس او پیز وضع کر دیے گئے ۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہےکہ شکایت کی صورت میں آئی اسلام آباد کے کمپلیٹ سیل 1715 پر رابطہ کر یں،ضرر کے مقدمات ، اغوا برائے تاوان ،زنا ،اقدام قتل اور قتل کی ایف آئی آر 8 گھنٹے کے اندر اندر، نامعلوم ملزمان کے خلاف پرس ،کیش اور موبائل چھیننے ،سر قہ عام ،گاڑی چھیننے ،گاڑی چوری ہونے ،ڈکیتی اور راہ زنی کی ایف آئی آر 24 گھنٹےکے اندر اندر درج ہونی چاہیے ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونے ،سنگین تنائج کی دھمکی ، مداخلت بے جا ،افت میں خلل ڈالنے کی ایف آئی آر 72 گھنٹے کے اندر اندر ،خیانت مجرمانہ اور فراڈ سے متعلقہ تمام ایف آئی آرز 7 دن کے اندر اندر