• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی


پاکستان سُپر لیگ سیون کے لیے میدان سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوگی۔

پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کیلئے تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید