• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا الو ارجن کی’پُشپا: دی رائز‘ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ کی کاپی ہے؟

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ کی فلم ’رئیس‘ اور اداکار الو ارجن کی فلم ’پُشپا: دی رائز‘ کی کہانی میں کافی مماثلت دیکھنے میں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اِن دونوں فلموں کا آپس میں موازنہ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایڈٹ کی ہوئی کچھ تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔

مداحوں نے اِن تصاویر میں دونوں فلموں میں نظر آنے والی واضح مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔














1- دونوں فلموں کے مرکزی کرداروں کا ماں کے ساتھ گہرا جذباتی رشتہ دکھایا گیا ہے۔

2- دونوں فلموں کے مرکزی کرداروں کو اثرو رسوخ رکھنے والے آدمی کے لیے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دِکھایا گیا ہے۔

3- دونوں فلموں کے مرکزی کرداروں کو اثر و رسوخ رکھنے والا شخص جس کے لیے وہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہوئے مروا دیناچاہتا ہے۔

4- دونوں فلموں میں مرکزی کرداروں کا پولیس کے ساتھ جھگڑا دِکھایا گیا ہے۔

5- دونوں ہی فلموں کے مرکزی کردار غربت سے نکل کر امیر ہوتے ہیں۔

دونوں فلموں کی کہانی میں ناقابلِ فراموش مماثلت نظر آنے کے باوجود بھی فلموں کے بارے میں بہت مختلف ردعمل سامنے آئی۔

خیال رہے کہ فلم’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا جوکہ 5 سال قبل 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

جبکہ فلم’پُشپا: دی رائز‘ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید