پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے منڈی مدرسہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی لاش گھر سے ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو اُس کے شوہر نے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء نے لڑکی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا، جبکہ لڑکی نے عدالت میں اپنےخاوند کے حق میں بیان دیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کا شوہر فرار ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔