شہرِ قائد مضطرب ہے اس لئے
آج سارے ملک میں ہیجان ہے
ہیں یہاں آباد ہر صوبے کے لوگ
شہرِ قائد پُورا پاکستان ہے
برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ، نئی پائپ لائن آبنائے ہُرمز پر ایرانی کنٹرول کے پیش نظر بننے والے چوک پوائنٹ کو بائی پاس کرے گی۔
آپریشن غضب للحق کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ عرب نیوز نے "سنٹر فارریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز" کی رپورٹ شائع کر دی۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات سے محض چار روز قبل لاڑکانہ بورڈ کے انسپکٹر اسکولز و کالجز احمد خان چھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سےایک شخص جاں بحق ہوا، پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص چل بسا۔
ایک عید اسپیشل پروگرام کے دوران وہ اس وقت تنازع کا شکار ہوئیں جب ایک سیگمنٹ میں بچپن کی غلط تصویر استعمال کی گئی۔
امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی دشمن نے ایران کے خلاف زمینی حملہ کیا تو اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت کے ساتھ تین چار ملاقاتیں ہوئیں، میں نے اپنا اور عوام کا مقدمہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھا،
میئر کراچی نے ایم اے جناح روڈ، شارع لیاقت، شارع قائدین اور دیگر مقامات کا دورہ کیا: ترجمان
کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، مختلف سڑکیں بند کردی گئیں.
خالد یوسف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پٹیشنز کو جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے ہماری پٹیشنز کو غیر موثر کیا جائے، عدالتوں میں پٹیشنز دائر کرنے کیلئے وکالت ناموں پر بانی کے دستخط ضروری ہیں۔
مشرق وسطٰی میں جنگ کے تناظر میں کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیاں ہفتے میں چار دن کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 2010ء میں ملزم کے بھائی کو سیشن عدالت کے احاطے میں قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک سال بعد 2011ء میں اسی مقام پر بھائی کے قاتل کو قتل کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا۔
ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا مستقل ذلت اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں ہو جاتا۔
بوسنیا کے کھلاڑیوں نے فٹبال میچ سے قبل جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔