• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ‘ مالیاتی اداروں کی خریداری، 128 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رجحان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 128 پوائنٹس کا اضافہ، 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب 62 کروڑ 88لاکھ روپے کی کمی ،50.75 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،کاروباری حجم 26.42 فیصد بڑھ گیا ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا ،ٹریڈنگ کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی دن بھر برقرار رہی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 224 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 127.99 پوائنٹس کے اضافے سے 44955.05 پوائنٹس سے بڑھ کر 45083.04 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 89.79 پوائنٹس کے اضافے سے 17828.10 پوائنٹس ہو گیا لیکن آل شیئرز انڈیکس 32.70 پوائنٹس کی کمی سے 30760.87 پوائنٹس پر آگیا ، مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 135 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 169 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 29کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6 ارب 62 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار روپے کی کمی سے 7704 ارب 56 کروڑ 55 لاکھ 91ہزار روپے ہو گئی تاہم کاروباری حجم 3 کروڑ 62 لاکھ 81ہزار شیئرز کے اضافے سے 17 کروڑ 35 لاکھ 90ہزار شیئرز تک پہنچ گیا۔