• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسعود اختر کو سانس لینے میں دشواری، آئی سی یو میں زیرعلاج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار مسعود اختر کو شدید علالت کے باعث گنگا رام اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔مسعود اختر کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ کئی روز سے علیل تھے جب کہ گزشتہ روزصبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گنگا رام اسپتال داخل کرادیا گیا جہاں انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مسعود اختر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر مسعود اختر کی صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

دل لگی سے مزید