ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی کے ٹوئٹ پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
سابق کرکٹر اظہر محمود کی اہلیہ نے اسلام آباد کی جرسی ملبوس کیے شوہر کی تصویر شیئر کی ۔
جرسی کی خاص بات یہ تھی کہ شرٹ پر انگریزی کے بجائے اردو میں نام درج تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اس کاوش پر ایبا قریشی نے سراہا، اور ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اظہر کا اردو میں نام، یہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔
اس پر جہاں دیگر صارفین تبصرے کر رہے تھے وہیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ آپ کا نکاح نامہ بھی اردو میں ہونا چاہیے تھا، لیکن اُس وقت آپ نے انگریزی کو اردو پر فوقیت دی۔
جواب میں ایبا قریشی نے بھی اپنا بدلہ چکا لیا، انہوں نے زلمی کے کھلاڑیوں کے اشتہار پر تبصرہ کیا جس میں وہ انگریزی ریپ گانا گاتے ہیں۔
ایبا قریشی نے لکھا کہ ’جیسے آپ نے بڑا اردو زبان میں گانا گانے کی کوشش کی ہے، اسی لیے میں انگریزی کو فوقیت دیتی ہوں۔‘
خیال رہے کہ ایبا قریشی برطانوی شہری ہیں، انہوں نے اظہر محمود سے 2003 میں شادی کی تھی ۔