• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کے ٹیٹو آرٹسٹ کی 8 بیویاں، تمام ایک دوسرے سے خوش

تھائی لینڈ میں ایک ٹیٹو آرٹسٹ ایک دو نہیں بلکہ 8 بیویوں کے ساتھ رہتا ہے اور یہ تمام بیویاں ایک چھت کے نیچے انتہائی خوش بھی ہیں۔ 

اونگ ڈیم سروت نامی ایک نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ نے حال ہی میں اپنی ان شادیوں سے متعلق بتایا۔ 

یوٹیوب پر نشر ہونے والے اس شو میں ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنی تمام بیویوں سے سب کو متعارف کروایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان سے کب اور کہاں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بیوی نونگ اسپرائٹ سے دوست کی شادی پر ملا اور اس سے شادی کی پیشکش کردی۔ 

دوسری بیوی نونگ ایل سے ملاقات مارکیٹ میں ہوئی اور تیسری بیوی سے ملاقات ایک اسپتال میں ہوئی۔ 

ٹیٹو آرٹسٹ کی اپنی چوتھی، پانچویں، اور چھٹی بیوی سے سوشل میڈیا پر بالترتیب انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ملاقات ہوئی۔ 

اسی طرح ساتویں بیوی سے ملاقات ایک عبادت گاہ میں ہوئی جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ اس مقام پر تھے جبکہ آٹھویں بیوی سے ملاقات 4 بیویوں کے ساتھ پتایا میں چھٹیاں منانے کے دوران ہوئی۔ 

اونگ ڈیم سروت کی تمام ہی بیویوں نے سروت کو دنیا کا سب سے مہربان انسان قرار دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروت ہمیں ہمیشہ خوش رکھتے ہیں، یکساں معاملات رکھتے ہیں اور ہم میں کوئی جھگڑا بھی نہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید