پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت پر قطعاً توجہ نہیں دی، عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے معیشت تباہ ہو گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی خصوصی شفقت سے اربوں ڈالر کی سرمایا کاری باہر جارہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، عمران نیازی کے آنے کے بعد ملک میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے میدان میں پاکستان کی ریٹنگ شرمناک ہے، عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملکی سیاست انا پرستی اور نفرت کا شکار ہو چکی ہے۔