• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانیاں دینے والے کارکنان کو فراموش نہیں کیا جائیگا، نواز شریف

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ ) یونان میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے سینئر رہنما چوہدری موسیٰ خان نے لندن میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظمُ پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ان کی قیام گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قربانیاں دینے والے کارکنان کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر برائے خزانہ اور صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے موجودہ خالات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔چوہدری موسیٰ خان نے میاں محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے اوورسیز پاکستانیوں اور مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ کارکنان میرے دل میں بستے ہیں ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کے فروغ کی خاطر قربانیاں دینے والے کارکنان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انکا مقام پارٹی میں ہمیشہ کلیدی رہے گا۔ چوہدری موسیٰ خان نے کہا کہ اس وقت عوام کو ایک نڈر بے باک لیڈر کی ضرورت ہے، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک آپ کو صحت یاب کرے اور آپ جلد پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہوں ۔
یورپ سے سے مزید