• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں گزشتہ برس ایڈز کےسب سے کم کیسز سامنے آئے، رپورٹ

نیویارک(نیوز ڈیسک) 40سال قبل ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد گزشتہ سال ایڈز کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے،یہ تعداد اب بھی اقوامِ متحدہ کے 2030ء تک ایڈز کے خاتمے کے ہدف تک پہنچنے کیلئے ضرورت سے 3گنا زیادہ ہے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 13 لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہوئے، جبکہ 6لاکھ 30 ہزار افراد ایڈز سے متعلقہ بیماریوں سے ہلاک ہوئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 28ممالک میں ایچ آئی وی انفیکشنز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایڈز کے کیسز میں کمی کی وجہ اینٹی ریٹرو وائرل علاج ہے، جس سے مریضوں کے خون میں وائرس کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید