• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ: حسینی مشن ہالینڈکا مسجد امام زماں میں تعزیتی ریفرنس

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر حسینی مشن ہالینڈ نے مسجد امام زماں میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا جس میں حسینی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ حسینی مشن ہالینڈ کے ریذیڈنٹ عالم دین مولانا سید اسرار حسین حسنی نے خطاب کرتے ہوئے اس المناک سا نحہ کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ پارہ چنار میں دہشت گردی کی کارروائیا ں تسلسل سے ہو رہی ہیں ان پر قابو پانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، قبل ازیں اگر ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جاتیں تو ایسے واقعات رک جاتے ۔حسینی مشن ہالینڈ کے ایکٹنگ صدر سید سہیل حیدر،سید اعجاز حسین سیفی نقوی، راجہ فاروق حیدر، حاجی کاظم حسین، سید وقار حیدر سید ولایت حسین، سجاد علی بٹ، سلطان کیانی، مظہر علی اکرم ،سید انصر زیدی، علی عباس مرزا، توصیف حسین اور دیگر اراکین نے بھی خطابات میں واقعہ کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی اور سفیر پاکستان کو اس ضمن میں یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید