• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن کے علی نواز ملک سے مختلف شخصیات کی ملاقات

لندن(نمائندہ جنگ) ملک کا استحکام اور جمہوریت کا فروغ لازم ملزوم ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار شیراز خان، لائق علی خان، کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم، میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین حاجی قربان حسین نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے منسٹر علی نواز ملک سے ملاقات میں کیا۔ ان رہنماؤں نے پاکستان میں صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ علی نواز ملک نےکہا کہ آزادی صحافت اور قانون وانصاف کی بالادستی وقت کی ضرورت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔
یورپ سے سے مزید