• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے 26 افرادگرفتار،11 ملین کے اثاثے ضبط

پیرس (رضا چوہدری ) پیرس پولیس نے26افراد کو گرفتارکرکے11ملین کے اثاثے ضبط کرلئے ۔ بھارتی ،پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن کی انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرمانہ تنظیم کی تحقیقات میں اقدام کیا گیا۔روئیسی کی سرحدوں پر پولیس سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق مارچ اور نومبر 2024کے درمیان، فرانس میں 26افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر مجرمانہ تنظیموں کی مختلف سطحوں سے تعلق رکھنے کا الزام ہے، جن کا تعلق اسمگلروں سے لے کر لانڈرنگ کرنے والوں سے لے کر خفیہ مالیاتی بروکرز تک۔29نومبر کو Roissy کی سرحدی پولیس (PAF) نے میڈیا کو بتایا۔ اسمگلروں کے یہ باہم جڑے ہوئے نیٹ ورکس، جنہوں نے لوگوں سے فی کس 15ہزار سے 26ہزار یورو وصول کیئے ۔مجرمانہ نیٹ ورک پرشبہ ہے کہ وہ ستمبر 2021 سے بھارت، سری لنکا اور نیپال سے کئی ہزار افراد کو غیر قانونی طور پر فرانس لائے ہیں۔پی اے ایف روئیسی کے ڈائریکٹر جولین جینٹائل نے کہا ہے کہ اسمگلروں نے تارکین وطن کو دبئی یا افریقی ریاستوں کے راستے یورپی یونین کے سفر میں سہولت فراہم کی، جبکہ انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے سیاحتی، کام یا طبی ویزے فراہم کیے گئے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ اس نیٹ ورکس نے کئی بلین یورو غیر قانونی منافع کمائے۔ ان بھاری رقوم کو قانونی سرکٹ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے، لانڈرنگ نیٹ ورک تعمیراتی کمپنیوں، سونے کی اسمگلنگ اور حوالہ نظام (بچولیوں کے ذریعے رقم کی غیر رسمی منتقلی، خاص طور پر براعظم ہندوستان میں بڑے پیمانے پر) کے ارد گرد تشکیل دیا۔ پولیس کے مطابق آئندہ چند روز میں اس نیٹ ورک سے منسلک تمام افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید