• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کے ہزاروں پنشنرز کو کونسل سے موسم سرما کی ادائیگیاں

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن( ابرار حسین ) مانچسٹر کے ہزاروں پنشنرز اس موسم سرما کے دوران اضافی مالی امداد حاصل کرنے والے ملک بھر کے پہلے افراد میں شامل ہوں گے کیونکہ کونسل کی امداد کی ادائیگیاں شروع کی گئی ہیں۔ تقریباً 5,000گھرانے جن میں پنشنرز آباد ہیں، جو فی الحال کونسل ٹیکس سپورٹ یا ہاؤسنگ بینیفٹ حاصل کرتے ہیں لیکن موسم سرما کے ایندھن کی ادائیگیوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں، خود بخود £200 تک کی ادائیگیاں وصول کریں گے۔ یہ مالی امداد توانائی، پانی، ایندھن، یا دیگر ضروری اخراجات میں مدد کیلئے بنائی گئی ہے۔ خاص طور پر، کونسل کے اقدام کے تحت، 66 سے 79سال کی عمر کے اہل پنشنرز کے ساتھ 3,792 گھرانوں کو £150کی ادائیگیاں موصول ہوں گی، اور 826گھرانوں کو جن میں 80سال سے زائد عمر کے پنشنر رہتے ہیں، £200وصول کریں گے اس کے علاوہ اب کونسل کے نئے قائم کردہ ہارڈ شپ فنڈ کیلئے درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں، جو ضرورت مند پنشنرز کیلئے وقف ہے جو موسم سرما کے ایندھن کی ادائیگی وصول نہیں کریں گے اور خودکار ادائیگی کیلئے پہلے سے شناخت نہیں کی گئی ہے 66سے 79سال کی عمر کے پنشنرز £150کی ادائیگی کے اہل ہوں گے، جبکہ 80 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد £200وصول کر سکتے ہیں درخواستیں www.manchester.gov.uk/winterfuelfund پر جمع کی جا سکتی ہیں۔ کونسل، جنرل پریکٹیشنرز اور فارمیسیوں جیسی پارٹنر تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک آگاہی مہم چلا رہی ہے جس کا مقصد افراد پر زور دینا ہے کہ وہ اپنی اہلیت کی تصدیق کریں اور پنشن کریڈٹ کے لیے درخواست دیں۔مانچسٹر کونسل لیڈر کونسلر کریگ بیو نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ موسم سرما ان لوگوں کے لیے اہم چیلنجز پیش کر سکتا ہے جو زندگی گزارنے کی لاگت کے بحران سے متاثر ہیں۔ مانچسٹر کے رہائشیوں کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس تاریخی امدادی اقدام کو تیزی سے نافذ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہ ان کے لیے دستیاب امداد سے آگاہ رہیں کونسلر کریگ بیو نے کہا مجھے فخر ہے کہ مانچسٹر میں معمر آبادی کے ساتھ ساتھ دیگر جن کی شناخت ٹارگٹڈ سپورٹ کی ضرورت کے طور پر کی گئی ہے، کونسلوں کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اقدامات سے فائدہ اٹھانے والے ملک کے پہلے لوگوں میں شامل ہوں گے۔اگرچہ آنے والے دنوں میں بہت سے لوگوں کو یہ خوش آئند ادائیگیاں موصول ہوں گی، میں مانچسٹر کے تمام رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں جو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ہماری Cost of Living Advice Line سے رابطہ کریں، خاص طور پر اگر وہ مشکل کی مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید